جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج کی تعیناتی ،تاندلیانوالہ بار کی قرارداد

 جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج کی تعیناتی ،تاندلیانوالہ بار کی قرارداد

جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج کی تعیناتی ،تاندلیانوالہ بار کی قرارداد ماموں کانجن کے عوام کو معمولی مقدمات کیلئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)محمدن لائرز فورم کی جانب سے تاندلیانوالہ بار میں قرارداد پیش کی گئی کہ ماموں کانجن سب تحصیل میں جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج تعینات کیا جائے ۔قرارداد اکثریتی رائے سے منظور کی گئی۔ بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے صدر ملک محمد مصطفیٰ وٹو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور جنرل سیکرٹری مہر علی رضا ساجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماموں کانجن سب تحصیل میں مجسٹریٹ و سول جج کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ، تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش قانونی اور عدالتی مسائل کا مقامی سطح پر حل ممکن ہو سکے ۔قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ماموں کانجن کے عوام کو معمولی مقدمات اور دیگر قانونی معاملات کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جس سے انہیں وقت اور مالی وسائل کے ضیاع سمیت متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...