ایل پی جی ز والی 33مسافر گاڑیوں کیخلاف کارروائی، سلنڈرز اتار دئیے
ایل پی جی ز والی 33مسافر گاڑیوں کیخلاف کارروائی، سلنڈرز اتار دئیے مسافروں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، کریک ڈاؤن جاری رہے گا :ڈی آ ر ٹی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دو روز میں ایل پی جی سلنڈرز کی حامل 33 مسافر گاڑیاں قبضے میں لے کر سلنڈرز اتار دئیے ، جبکہ ڈرائیورز اور مالکان کے چالان کیے اور بھاری جرمانے عائد کیے ۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر علی نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی حامل پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، لہٰذا ٹرانسپورٹرز ایل پی جی گیس سلنڈرز ازخود اتار لیں، بصورت دیگر دورانِ چیکنگ نہ صرف چالان بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں اور سلنڈرز ناقابلِ واپسی ضبط کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments