ون ویک، ون تحصیل کھرڑیانوالہ میں کلین سویپ آپریشن
ون ویک، ون تحصیل کھرڑیانوالہ میں کلین سویپ آپریشنڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے خود فیلڈ میں رہ کر مختلف علاقوں میں جائزہ لیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ون ویک، ون تحصیل مہم کا تحصیل جڑانوالہ کے علاقے کھرڑیانوالہ سے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مہم کے تحت تمام تحصیلوں کے انتظامی، فیلڈ اور مشینری وسائل کو یکجا کرکے جامع کلین سویپ آپریشن کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، فیلڈ ٹیموں اور مشینری کے ذریعے صفائی ستھرائی، شہری خوبصورتی، بنیادی سہولیات کی بحالی اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے خود فیلڈ میں موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کی اور مختلف علاقوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔مہم کے دوران سڑکوں پر لین مارکنگ، نیو جرسی بیریئرز، کرب سٹونز اور لوہے کے جنگلوں پر رنگ و روغن، وال چاکنگ کے خاتمے ، پارکس کی صفائی ستھرائی، بچوں کے جھولوں کی بحالی و تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بحالی اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کے اقدامات کیے گئے ۔ اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے ، نکاسی آب کے لیے ڈی سلٹنگ، ریڑھی بازاروں کے انتظامات کا جائزہ، ہسپتالوں کی انسپکشن اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے کام بھی مہم کا حصہ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments