ختمِ نبوت کانفرنس ، سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
ختمِ نبوت کانفرنس ، سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایتکانفرنس کے پُرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے :ڈاکٹر نوید عاطف
چناب نگر (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے دو روزہ ختمِ نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں منتظمین کے ہمراہ چناب نگر کی مسلم کالونی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال، ڈی ایس پیز، ایس ایچ او، سی او میونسپل کمیٹی، دیگر متعلقہ افسران اور سکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے منتظمین کے ہمراہ کانفرنس کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسروں نے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ کنٹرول روم کے انتظامات بھی دیکھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ دو روزہ ختمِ نبوت کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ کانفرنس کے پُرامن انعقاد، شرکاء کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments