ڈسکہ:یوٹیلیٹی سٹوروں پر کئی ماہ سے آٹا نایاب

ڈسکہ:یوٹیلیٹی سٹوروں  پر کئی ماہ سے آٹا نایاب

ڈسکہ(نامہ نگار )یوٹیلیٹی سٹوروں پر کئی ماہ سے آٹا نایاب،مستحقین کیلئے سبسڈی بھی بحال نہ ہو سکی، پنجاب بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز کی طرح ڈسکہ میں بھی یو ٹیلیٹی سٹورز پرکئی ماہ سے آٹے کی عدم دستیابی کے باعث صارفین پریشان ہو گئے ہیں۔۔۔

 یوٹیلیٹی سٹورز پرغربا ء اور کم آمدن والے افرادکیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی بھی بحال نہ ہوسکی۔ آٹے جیسی بنیادی اشیاء دستیاب نہ ہونے سے گاہکوں نے یوٹیلیٹی سٹورز پر آنا چھوڑدیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں نے جینا دو بھر کررکھا ہے اوپر سے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز سے سبسڈی ختم کرکے غریب اور سفید پوش طبقہ کا جینا دشوار کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں