سیالکوٹ : سوشل میڈیا پر وائرل ون ویلرز گرفتار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈی پی او فیصل شہزاد کے نوٹس پر تھانہ نیکاپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کرلیے۔
فیصل شہزاد نے کہا کہ ایسے ملزمان جو ون ویلنگ، ریسنگ، سٹنٹ بازی، سڑکوں پر ہلڑبازی یا راہگیروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی سرگرمیاں کرتے ہیں، ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔