گجرات: ٹریفک اور انسداد تجاوزات کے مشترکہ آپریشن سے راستے کلیئر
گجرات(نامہ نگار)ٹریفک پولیس گجرات نے پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے سرکلر روڈ کے مختلف چوکوں نواب چوک، شاہدولہ چوک، ظہور پیلس چوک اور پاکستان چوک شاہجہانگیر روڈ پر مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران رانگ پارک گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے کارروائی کی جبکہ پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کے خاتمے میں حصہ لیا۔ اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں سرکلر روڈ بلکل کلیئر ہو گیا اور عوام کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئی۔ میونسپل کاپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔