راہوالی: لوہے کے راڈ سے حملہ، بزرگ کی ٹانگ ٹوٹ گئی

راہوالی: لوہے کے راڈ سے  حملہ، بزرگ کی ٹانگ ٹوٹ گئی

راہوالی (نمائندہ دنیا) محلہ اسلام آباد لمبانوالی روڈ کے رہائشی محمد یوسف پر دستی لوہے کے راڈ سے حملہ کر کے ان کی ٹانگ توڑ دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ شام تقریباً چھ بجے محمد یوسف اپنے گھر کے باہر موجود تھے جب پانی کے پائپ کے ٹوٹنے کی آواز سن کر باہر نکلے ۔ اس موقع پر عبدالرحمن ساکن اقبال ٹاؤن نے جھگڑا شروع کیا اور حرم دختر افتخار احمد نے کہا کہ یوسف کو جان سے ماردو۔بعد ازاں عبدالرحمن نے دستی لوہے کے راڈ سے 55 سالہ یوسف کو مارا جس سے ان کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ بیہوش ہو کر زمین پر گر گئے ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں