راہوالی: ٹرک کی ٹکر سے 35 سالہ چار بچوں کے والد جاں بحق
راہوالی (نمائندہ دنیا) رڈیالہ وڑائچ کے رہائشی 35 سالہ عرفان عنایت سیال، جو چار بچوں کے باپ تھے، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
عرفان عنایت سیال رات کے وقت بسواری موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ سے گھر واپس آ رہے تھے کہ پنڈی بائی پاس کے قریب عقب سے آنے والے ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔