جلالپور جٹاں: تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن، 25 دکانیں سیل
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے چیف آفیسر نوید اشرف وڑائچ اور ایم او آر زاہد عمران دھدرا نے ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 د کانیں سیل کر دی ہیں۔
کارروائی کے دوران ظہور الٰہی پارک سے شروع کرتے ہوئے سرکلر روڈ، کشمیر نگر چوک، ٹانڈہ چوک، سیکنر چوک اور شہباز پور میں تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کرنا اور غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنا بتایا گیا۔