ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اجلاس، ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اجلاس، ریسکیو  1122 کی کارکردگی کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ/ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ڈی ڈی ایم سی کیوان حسن اور ضلع کے تمام اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور موسم سرما میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں ریسکیو اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں