صوبائی وزیر شافع حسین سے امتیاز کوثر اور میاں غلام محی الدین کی ملاقات

صوبائی وزیر شافع حسین سے امتیاز کوثر  اور میاں غلام محی الدین کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر ، ممتاز بزنس مین میاں غلام محی الدین آف خورشید فین نے صوبائی وزیر شافع حسین سے لاہور میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر علی ابرار جوڑا بھی موجود تھے ۔امتیاز کوثر نے صوبائی وزیر کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان،کئی ماہ سے ادویات کی قلت اور سٹاف کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیاجس پر شافع حسین نے کہا کہ ہیلتھ ایشوز پر سجھوتہ نہیں کیاجائیگا ، علاج معالجہ کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں