ڈسکہ وزیرآ باد روڈ ،ناقص مٹیریل سے تیار پلیاں ٹوٹنے لگیں

 ڈسکہ وزیرآ باد روڈ ،ناقص مٹیریل سے تیار پلیاں ٹوٹنے لگیں

حادثات معمول ، متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ،کئی مفلوج ، حکام نو ٹس لیں :شہری

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر ناقص مٹیریل سے تعمیر پلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے حادثات معمول بن گئے ،متعددافراد جان کی بازی ہار گئے ، کئی زندگی بھر کیلئے مفلوج ہو گئے ۔ ڈسکہ تا وزیر آباد کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز سے زیر تعمیر سڑک پر ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے عزیز چک روڑی در بار کنڈن سیان اور کوٹلی خانوں میں پلیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ، سڑک پایا تکمیل تک پہنچنے سے قبل ہی پلیاں زمین بوس ہونا شروع ہو گئیں جس کی وجہ سے روزمرہ حادثات میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ہیڈبمبانوالہ سے ملحقہ نوکھر برانچ اور ملیاں والاسائفن کی تنگ پلیوں پر سیفٹی دیوار اور ٹریفک سائن بورڈ نہ ہونے سے بھی حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ،روز مرہ کے حادثات پر شہریوں کے احتجاج کے باوجود ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کے ذمہ داروں کے کانوں جوں تک نہیں رینگ رہی۔ علاقہ مکینوں حاجی آفتاب، اظہرسیان، چودھری امان اﷲ سیان اور قاضی منور سلطان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں