ڈسکہ :گائوں کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکیاں ، 2 افراد کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )گاؤں کو بم گرا کر تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موضع لدھے کے امتیاز نے پولیس کودرخواست دی کہ عمیر اور ساحل نے گاؤں کی دو بچیوں کو ورغلا کر نکاح کرکے ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کردی اب ملزم آڈیو بیان جاری کررہے ہیں کہ اگر کسی نے ویڈیو ختم نہ کی تو گاؤں کو بم گراکر تباہ کردینگے ۔