وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ضمیر الحسن بھٹی سے ملاقات
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی ضمیر الحسن بھٹی سے دوران ملاقات اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ اور کارکنوں کے ساتھ پنجاب کے حکمرانوں نے جو سلوک کیا ہے۔
اگر وہ خیبر پختونخوا کے دورے پر آئے تو ہم ایسے نہیں کریں گے کیونکہ ہم جمہوری اورمہمان نواز ہیں۔ سہیل آفریدی نے ضمیرالحسن بھٹی کا مقامی کارکنوں کی جانب سے سکھیکی ریسٹ ایریا میں استقبال کرنے پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد رنگ لائے گی اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔