کمشنر نوید حیدر شیرازی سے ممبر برسلز پارلیمنٹ محمد ناصر کی ملاقات
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ممبر برسلز پارلیمنٹ محمد ناصر نے کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سابق نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس معصوم قمر اور ندیم بٹ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں مختلف پراجیکٹس ، حکومتی اقدامات اور کمشنر کی گجرات میں خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیااور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔