گیپکو کا ترسیلی نظام فنی خرابیوں کا شکار ،لائن لاسز میں اضافہ

گیپکو کا ترسیلی نظام فنی خرابیوں کا شکار ،لائن لاسز میں اضافہ

پورا سال منظور لوڈ کے برعکس فیکٹریاں اور آٹے کی چکیاں اضافی لوڈ استعمال کرتی رہیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سال2025 کے دوران بھی گیپکو کے سسٹم کی فنی خرابی اور اوور لوڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا جس سے بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم رہا اور لائن لاسز میں اضافے کا بوجھ صارفین برداشت کرتے رہے ، گیپکو سے منظور شدہ لوڈ کے برعکس فیکٹریاں ،کارخانے اور آٹے کی چکیاں بجلی کا اضافی لوڈ استعمال کرنے لگیں علاقائی سطح پر سب ڈویژن کے عملہ کی ملی بھگت سے کاروباری مراکز سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچاتے رہے ، اوور لوڈنگ کے باعث بجلی کی ٹرپنگ اور لائن لاسز میں اضافہ اور وولٹیج متاثر رہی جس پر گیپکو نے خفیہ طورپر کارروائی کا آغاز بھی کیا ،بعض مقامات پر گھریلو کنکشنز پر ہیوی موٹریں اورمشینری چلاکر کاروبار کیا جاتا رہا اور بعض سب ڈویژنوں میں ٹیرف چوری کے کیسز بھی سامنے آئے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے شہری علاقوں میں قائم ہزاروں کاٹیج انڈسٹریاں، فیکٹریاں ،کارخانے اور آٹے کی چکیاں بجلی کے کم لوڈ کی منظوری کے باوجود اضافی لوڈ استعمال کرتی ہیں، بعض سب ڈویژنوں کے عملہ کی ملی بھگت سے اوو ر لوڈنگ سرکاری خزانہ پر بوجھ بن گئی ۔ شہریوں کی شکایات کے با وجود کارروائی نہیں کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں