پنجاب سمال انڈسٹریز کٹلری فیکٹریوں کی تعمیر کیلئے تعاون پر تیا ر

پنجاب سمال انڈسٹریز کٹلری فیکٹریوں کی تعمیر کیلئے تعاون پر تیا ر

کٹلری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا 5 کر وڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا مطالبہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر بابر رحمن ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ صبیح ذکا اور ریجنل ڈائریکٹر گجرات رشید سندھو نے پلاٹ مالکان سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔ بابر رحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پیداواری صلاحیت ایکسپورٹ اور انٹرنیشنل مارکیٹنگ و برینڈنگ کے فروغ کیلئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد آباد کیا جائے اور اس مقصد کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سپیشل ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت فیکٹریوں کی جلد تعمیر کیلئے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر آسان قرضہ جاتی سکیم پر کام کرنے کو تیار ہے ۔ چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد محمد جمال بھٹہ اور چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد خالد مغل نے مشترکہ طور پر تجویز دی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آسان روزگار سکیم کے تحت پلاٹ مالکان کو رہائشی ایریاز سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد منتقل کرنے کیلئے ایک کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک کے آسان اور بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں جن کی واپسی کی مدت 8 سال ہو۔ حکام نے اس حوالے سے شرکا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں