جیسر والہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

 جیسر والہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحصیل ڈسکہ کے علاقے جیسر والہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیاگیا جس کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 60 دکانیں اور 16 مکانات کو مسمار کیا جائے گا۔

آپریشن اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر کی نگرانی میں جاری ہے اور یہ آپریشن تین دن تک پایہ تکمیل تک پہچنے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی پیشگی ہدایات پر متعدد شہریوں نے رضاکارانہ طور پر خود ہی تجاوزات ہٹانا شروع کر دی ہیں جس سے آپریشن کے عمل میں مزید بہتری اور سہولت پیدا ہوئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے آپریشن سے قبل تجاوزات شدہ مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ جگہوں پر واضح نشانات لگوائے تاکہ کارروائی شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکے ۔ سعدیہ جعفر نے کہا آپریشن کی تکمیل کے بعد دو کنال اور چھ مرلے سرکاری اراضی کو مکمل طور پر واگزار کرا جائے گا جس کی مالیت کا تخمینہ 230 ملین روپے ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے کہا تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں