پولیس کا چھاپہ ، بدکاری میں ملوث8 مرد و خواتین گرفتار

پولیس کا چھاپہ ، بدکاری میں ملوث8 مرد و خواتین گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نئے سال کے موقع پر پولیس نے بدکاری میں ملوث پانچ مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔

سب انسپکٹر نوید نے لاہوری چونگی میں مکان پر چھاپہ مارا، جہاں بدکاری کا مکروہ دھندا جاری تھا چھاپے کے دوران مکان کی مالکہ کرن شہزادی کو گرفتار کر لیا گیا جو مبینہ طور پر قحبہ خانے کی نگرانی کر رہی تھی جبکہ مختلف کمروں سے بدکاری میں ملوث ملزم وسیم، حامد خان، فہد، راشد ،ساحل مسیح ،صنم اور صنوبر کو گرفتار کیا گیا دورانِ تلاشی کرن شہزادی سے بدکاری کے عوض وصول کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ پیسے لے کر یہ مکروہ دھندا کر رہی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر نوید نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں