ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کا کے ایم اشرف پارک کا معائنہ ،ہدایات جاری

 ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کا کے ایم اشرف  پارک کا معائنہ ،ہدایات جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ شہر کی باغات کی بحالی کا کام جاری، گلشن اقبال پارک ، خیابان اقبال پارکس، عبد الحکیم لیڈیز پارکس، حیدر پارک ، شہاب الدین پارک اور کے ایم اشرفپارک میں گھاس بچھا دی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کے ایم اشرف پارک ایمن آباد روڈ کا معائنہ کیا اور پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کے مقامی حکام کو پارکس کی بحالی کیلئے کام کی بابت ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ کی مختلف گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا اورشوالہ تیجا سنگھ مندر کا بھی دورہ کیا اور مندر کے سبزہ زار میں لائٹس اور پودوں کی دیکھ بھال کیلئے میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے حکام کو ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں