گجرات:رمضان میں گرانفروشی پر 132افراد کو جرمانے
گجرات(سٹی رپور ٹر ، نامہ نگار )ماہ رمضان المبارک کے آ غاز سے ابتک ضلع گجرات میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5,761 انسپکشنز کی گئیں۔ خلاف ورزیوں پر 2,105کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 132افراد کو جرمانے عائد کئے گئے ۔مجموعی طور پر 8لاکھ 3 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔