موترہ :تعمیراتی ملبہ شارع عام پر پھینکنے پر مقدمہ درج
موترہ(نامہ نگار )تعمیراتی ملبہ شارع عام پر پھینکنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ موترہ کے علاقہ ترگڑی کے اسد نے پولیس کودرخواست دی کہ۔۔۔
ملزم اشرف نے تعمیراتی ملبہ روڑے شارع عام پرپھینک دئیے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں کافی پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے ا ور لوگوں نے نماز تراویح ادا کرنے بھی جانا ہوتا ہے مگر وہ اٹھانے کو تیار ہی نہیں اور الٹا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔