پستول صاف کرتے گولی چل گئی ، چھوٹا بھائی جاں بحق
شاہد اقبال کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل گئی ، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی زندگی کی بازی ہار گیا ،افسوسناک واقعہ وزیرآباد کے علاقہ کوٹ حضری میں پیش آیا ۔وزیرآباد کے علاقہ کوٹ حضری کے رہائشی محمد اقبال نذر نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹوں قیصر اقبال اور شاہد اقبال کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ میرا بیٹا قیصر اقبال پستول صاف کر رہا تھا اچانک میرے بیٹے کے ہاتھ میں پستول چل گیا اور گولی پاس بیٹھے شاہد اقبال کو جا لگی جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس تھانہ صدر وزیرآباد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔