کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں5افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی وارداتوں میں5افراد کو لوٹ لیا گیا۔ تاج چوک کے موٹر سائیکل سوار محمد عثمان، سمیع اور عالمگیر روڈ کے سفیان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر دو لاکھ پندرہ ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔
موٹرویز دفتر کے قریب نجی موبائل کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ غلام نبی کو یرغمال بنا کر تین ڈاکو قیمتی اشیاء لے گئے ۔ جبکہ خوشاب کے ٹرک ڈرائیور طاہر سے موڑ ایمن آباد ایکسپریس وے کے قریب دو ڈاکو پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔