لالہ موسیٰ :رنجش پر نوجوان کو گھر سے بلا کر قتل کردیا
ذیشان نے گاڑی بک کرنے کے بہانے عبد اللہ کو بلایا اور فائرنگ کر دی
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)معمولی رنجش پر نوجوان کو گھر سے بلاکر قتل کردیا۔ محلہ قصاباں کے رہائشی ذوالفقار علی قادری کا 25سالہ بیٹا محمدعبداﷲ عرف علی محلہ نظام پورہ میں رینٹ اے کار پر کام کرتاتھا،گزشتہ صبح سحری کے قریب ذیشان عرف شانی سکنہ محلہ نظام پورہ اس کے گھر آیااور گاڑی بک کرانے کے بہانے رینٹ اے کار پر لے گیا،جہاں پر لڑائی جھگڑے کے بعد فائر ماردیا، عبداﷲ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا،سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا،فرانزک ٹیموں نے شواہداکٹھے کرلئے ،پولیس نے مقتول عبداﷲ کے والدذوالفقار علی قادری کی رپورٹ پر ملزم ذیشان علی عرف شانی بٹ کیخلاف 302ت پ اور عثمان بٹ ،نعمان بٹ اور ایک نامعلوم کیخلاف زیردفعہ 109ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،وجہ عنادیہ ہے کہ نظام پورہ کے رینٹ اے کار پر پہلے ملزم ذیشان عرف شانی کام کرتاتھاجبکہ بعد میں عبداﷲ وہاں کام کررہاتھاجس کاملزم ذیشان کو رنج تھا۔