سلمانو چور گینگ گرفتار ، 7 موٹر سائیکلیں ، لاکھوں روپے برآ مد

سلمانو چور گینگ گرفتار ، 7 موٹر سائیکلیں ، لاکھوں روپے برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ گرجاکھ پولیس نے سلمانو چور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے 7موٹرسائیکلیں، 2لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایچ اوتھانہ گرجاکھ اعجاز رفیق نے پولیس ٹیم نے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سہیل ،سلما ن اور افضل کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ دوران تفتیش چورگینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں گلی محلوں ،بازاروں اورپارکنگ پلازوں میں کھڑی موٹرسائیکلوں کے تالے توڑتے اورموٹرسائیکل چوری کر کے لے جاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں