پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ، نشان زدہ نوٹ برآ مد

پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ، نشان زدہ نوٹ برآ مد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرکے پٹواری کو روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قیصر ریاض نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ پٹواری الطاف حسین کو جائیداد کا انتقال کرنے کے عوض 50ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں