حافظ آباد:خاتون سے زیادتی ، رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

حافظ آباد:خاتون سے زیادتی ، رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

غلام رضا عرف ججی نے رات کے وقت گھر گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا پو لیس کی جانب سے عدم کارروائی پر خاتون اور اہلخانہ کا احتجاج ، ڈی پی او کا نو ٹس

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے علاقہ بوہڑ والا میں خاتون سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے متاثرہ خاتون کے احتجاج اور ڈی پی او کے سخت ایکشن لینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔غلام رضا عرف ججی نامی اوباش ملزم تین روز قبل (م)بی بی کے گھر رات کے وقت داخل ہوا جہاں اس نے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کی اور اس سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گیا جس پر متاثرہ خاتون کے خاوند نے تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی تو تین دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی۔ جس پر زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے عزیز و اقارب نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا ڈی پی او کامران حمید نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس تھانہ جلال پور بھٹیاں نے ملزم غلام رضا عرف ججی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں