گرانفروشی پر 5روز میں 67افراد گرفتار ، 112گودام اور دکانیں سیل

گرانفروشی پر 5روز میں 67افراد  گرفتار ، 112گودام اور دکانیں سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق یکم رمضان المبارک سے 5 رمضان المبارک تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 11ہزار 380سے زائد کارروائیاں کیں۔

خلاف ورزیوں پر 19لاکھ 39 ہزار 500 روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 112 گوداموں اور دکانوں کو سیل کیا گیا۔ مزید برآں 2 مقدمات کا اندراج اور 67 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں