ڈسکہ :ڈاکوئوں نے پو لیس اہلکار سے رقم ، فون چھین لیا
موٹر سائیکل سوار ڈاکو کار سوار اسامہ سے رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار
ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ مانجھی پور کے قریب تین ڈاکوئوں نے پولیس خدمت مرکز کے کمپیوٹر آپریٹر سے 52ہزار300روپے اور موبائل فون چھین لیا، میانوالی بنگلہ کے قریب 2 ڈاکوئوں نے حسیب سے موٹر سائیکل اور 20ہزارروپے چھین لئے ، آڈھا کے قریب اسامہ ریاض کار کھڑی کر کے کال سن رہاتھاکہ 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 15ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا،اڈا موترہ میں محمدیعقوب کی زیر تعمیرد کان سے موٹر بجلی اور تاروں کے 6کوائل چوری کر لئے گئے ۔