علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں مریض خواتین خوار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں مریض خواتین خوار ہونے لگی، الٹرا ساؤنڈ کے لئے آنے والی حاملہ خواتین کے ساتھ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے۔۔۔
علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ والے کمرے کے باہر غریب شہری عورتوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک، حاملہ خواتین کا کہنا ہے ہم گھنٹوں کھڑی رہتی ہیں ،الٹرا ساؤنڈ والی ڈاکٹر ز پیزا برگر اور فون میں مصروف دکھائی دیتی ہیں حاملہ خواتین کا کہنا ہے جو ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہیں ان کو سرکاری ہسپتال سے چھٹی کر ائی جائے خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔