بڈیانہ پو لیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بڈیانہ پو لیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او اسد بشیر وڑائچ نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کر لیاملزم کے قبضے سے 1410 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ پو لیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے علاقے میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا ۔