گائون خریدنا مشکل ، حکومت الائونس کا اعلان کر ے :متحدہ محاذ اساتذہ
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تمام ٹیچرز کیلئے 23 فروری سے گاؤن پہننا لازمی قرارد ئیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
اساتذہ کیلئے مہینے کے آخری ایام اور رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں اضافی اخراجات کی وجہ سے گاؤن خریدنا مشکل ہے پہلے پنجاب حکومت وردی الاؤنس اور اضافی عیدی الاؤنس کا اعلان کرے تا کہ اساتذہ کرام آسانی کے ساتھ گاؤن لے سکیں اور عید الفطر میں بھی سہولت رہے ۔۔حکومت پنجاب اپنے پروٹوکول کو کم کر کے تعلیمی اداروں اور ان طلبا کی سہولت پر خرچ کرے ، طلبا ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔