عالمی یوم حقوق صارفین کے سلسلہ میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ

عالمی یوم حقوق صارفین کے  سلسلہ میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل چودھری محمد فاروق اور ممبر محمد اقبال مغل کی ای کنزیومر کورٹ ضلع کچہری گوجرانوالہ میں ملاقات ہوئی۔

 15 مارچ عالمی یوم حقوق صارفین کے سلسلہ میں تقریب اور تحصیل کامونکے میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عیدالفطر کے بعد کالجز اور تاجر تنظیموں کے ساتھ سیمینار منعقد ہوں گے ۔ سرگرمیوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں