وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میںسب سے بڑا دسترخوان

وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میںسب سے بڑا دسترخوان

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈویژن کا سب سے بڑا دسترخوان لگایا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے شرکت کی۔۔۔

 مریضوں کے تیمارداروں کے ساتھ روز ہ افطار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ، افتخار مسعود بٹر اور منیر احمد نے وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ رمضان افطار میں شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے مریضوں کے لواحقین کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا اور عوامی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں