گجرات :احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر2دکانیں سیل

گجرات :احترامِ رمضان آرڈیننس  کی خلاف ورزی پر2دکانیں سیل

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر2دکانیں سیل کر دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دو دکانوں کو سیل کر دیا۔کارروائی کے دوران موقع پر معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ ماہِ مقدس میں قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نگرانی کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں