سیاسی مخالفین نے کبھی عوام کانہیں سوچا:نصیر سدھو

سیاسی مخالفین نے کبھی عوام کانہیں سوچا:نصیر سدھو

وزیر اعظم نے 21ارب روپے کے بائی پاس روڈ کی منظوری دے دی

لالہ موسیٰ،گجرات (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ایم این اے نصیراحمدعباس سدھونے لالہ موسیٰ شہرکے تعمیرنوکے منصوبے کاافتتاح کردیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نصیراحمدعباس سدھونے کہاکہ دھامہ پھاٹک کاسوچاتو خیال آیا کہ چکوڑی شیرغازی،احمدآباد،ٹھیکریاں ،علی چک میں بھی پھاٹک کامسئلہ ہے تو وزیراعظم سے بائی پاس روڈ کامطالبہ کیاتو انہوں نے 21ارب روپے کے بائی پاس روڈ کی منظوری دے دی ،انہوں نے کہاکہ میں کسی دوسرے کے منصوبے کاافتتاح نہیں کرتا، حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین نے کبھی عوام کانہیں سوچا،جب بھی ٹھیکے آتے ہیں تو ان کے ساتھ کارڈ لگے ہوتے ہیں میں اب بھی ثابت کرتاہوں،ایسے عوامی خدمت نہیں ہوتی ،میرابھی کسی ٹھیکیدارکے ساتھ تعلق ثابت کریں،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ تنویرعباس گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصیر احمد عباس سدھو کی اس منصوبے کیلئے ایک ڈیڑھ سال سے کوشش جاری تھی ،30 ستمبر 2025کو منظوری ہوئی ،پھر اس کو مکمل کرنے کیلئے حکومت نے اسے 7 حصوں میں تقسیم کردیا،اس کو تقسیم کرنے کامقصد یہ تھاکہ یہ منصوبہ 2سے اڑھائی سال میں مکمل ہوجائے ،انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک کی طرح لالہ موسیٰ شہرمیں انڈرگراؤنڈ واٹرسٹوریج ٹینک قائم کئے جائیں گے تاکہ جتنی بھی بارش ہولیکن بازاروں ،گلیوں میں پانی نظرنہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں