لقمان کھوکھر اتفاق رائے سے تنظیم مغلیہ گوجرانوالہ کے دوبارہ صدر منتخب

لقمان کھوکھر اتفاق رائے سے تنظیم  مغلیہ گوجرانوالہ کے دوبارہ صدر منتخب

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کا انتخابی اجلاس مغل کمپلیکس جی ٹی روڈ پر منعقد ہوا جس میں مغل برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اجلاس میں متفقہ رائے سے لقمان کھوکھر کو دوبارہ تنظیم کا صدر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں دیگر عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جن میں سرپرست عبدالقدیر احمد مغل ،سینئر نائب صدر حاجی دائود مغل ،سیکرٹری جنرل شاہد سعید مغل ،ڈپٹی سیکرٹری حفیظ مغل ،فنانس سیکرٹری عبداللہ کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری خالد مغل ،سیکرٹری نشر و اشاعت ظہیر مغل، نائب صدور محمد یا سین مغل، شبیر مغل، سہیل مغل، صغیر مغل اور ڈاکٹر خالد محمود مغل ،مشیرِ خاص عابد علی مغل، بابو احسان مغل، مرزا شوکت بیگ اور ارشد مغل شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں