شاہین چوک ٹریفک چالان معاملہ ،اہلکاروں پر رشوت کا الزام

  شاہین چوک ٹریفک چالان معاملہ ،اہلکاروں پر رشوت کا الزام

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات شاہین چوک ٹریفک چالان معاملہ میں نیا موڑ ایف آئی آر میں نامزد عامر شہزاد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ منڈی بہاؤ الدین سے براستہ گجرات لاہور جا رہے تھے کہ۔۔۔

 شاہین چوک پر پولیس اہلکاروں نے روک کر چالان نہ کرنے کیلئے دو ہزار روپے رشوت لی جس کی ریکارڈنگ کر لی گئی ہمارے رقم کے واپسی کے مطالبے پر ہمارا چالان کر دیا 15 پر کال کے بعد آنے والے پولیس ملازمین نے ہم سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ہمارے ساتھ گالم گلوچ کی ہمارے احتجاج پر ہمیں تھانہ شاہین لے جا کر ہماری 15کی کال پرکارروائی کرنے کی بجائے ہم بھائیوں پر ہی جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی اور اگلے دن ہماری ضمانت بھی عدالت کے باہر ہی کھڑے کر کے معزز جج کے سامنے پیش کیے بغیر کروا دی متاثرہ بھائیوں عامر شہزاد اور مبین شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق سے شاہین چوک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور موقع پر موجود افراد کے بیانات کی مدد سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں