ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال وزیر آباد میں نگہبان دستر خوان قائم
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن بہبودی مریضاں اور مرکزی تنظیم تاجران کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال وزیر آباد میں نگہبان دستر خوان قائم کیا گیا۔۔۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،چودھری سعید ،عمر فاروق اللہ والے نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نگہبان دستر خوان سما جی ہم آہنگی،ایثار اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے اور انتظامیہ اس پروگرام کو شفاف وصاف رکھے ہوئے ہے ۔