گوجرانوالہ میں انسدادِ کوڑا کرکٹ آگاہی واک کا انعقاد
گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبہ بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی انسدادِ کوڑا کرکٹ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ۔۔۔
واک ضلعی انتظامیہ اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ریلی کی قیادت کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کی۔ واک میں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین، ایس ڈی او پیرا فورس راشد علی، ڈی او ایمرجنسی رفعت ضیا ، طلبہ، ممبران ضلعی امن کمیٹی محمد سعید احمد صدیقی، مولانا جواد محمود قاسمی، اکبر نقشبندی، یوسف کھوکھر، پادری عارف سراج، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کا آغاز ڈی سی آفس سے ہوا اور اختتام دستگیر چوک پر ہو۔