گیپکو میں آن لائن کچہری ،صارفین کے مسائل حل کرنے کے احکامات

گیپکو میں آن لائن کچہری ،صارفین کے مسائل حل کرنے کے احکامات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وزارتِ توانائی کی ہدایت کی روشنی میں گیپکو ہیڈکوارٹرز میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

 آن لائن کچہری کے دوران جنرل منیجر آپریشن مظہر نوید نے گیپکو کی آفیشل فیس بک آئی ڈی کے ذریعے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات براہِ راست سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسر وں کو فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ جنرل منیجر آپریشن نے صارفین کی جانب سے دی گئی آرا اور تجاویز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فیڈ بیک ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں