مساجد اور سہولت بازار میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم
حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے رمضان المبارک میں مساجد اور ۔۔۔
سہولت بازار میں دلجمعی سے ڈیوٹی دینے والے 27پولیس ملازمین اور افسر وں میں پانچ پانچ ہزار روپے کے کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ داخلی وخارجی راستوں پر نہ صرف سخت چیکنگ کی جارہی ہے بلکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پولیس کی موبائل ٹیمیں بھی گشت پر مامور ہیں ۔