لدھیوالہ وڑائچ :جناز گاہ کی عدم تعمیر شہریوں کیلئے بڑا مسئلہ
شدید گرمی ،سردی اور برسات میں لوگ کھلے آسمان تلے جنازہ پڑھنے پر مجبور
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ کے بوائز ہائی سکول سے ملحق قبرستان میں جناز گاہ کی عدم تعمیر شہریوں کیلئے بڑا مسئلہ بن گئی شدید گرمی ،سردی اور بارش کے موسم میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے جنازہ پڑھنا پڑتا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ دو لاکھ کی آبادی والے لدھیوالہ وڑائچ کے بوائز ہائی سکول سے ملحق قدیم قبرستان کی جناز گاہ نہ ہونے سے جنازہ پڑھنے کے لئے آئے والے لوگوں کو شدید گرمی ہو یا شدید سردی یا بارش کھلے آسمان تلے جنازہ پڑھنا پڑتا ہے اس حوالے سے مقامی مکینوں نے بتایا کہ قبرستان کی جناز گاہ کے لئے وسیع اراضی موجود ہے لیکن کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود نہ تو کسی ایم این اے اور نہ ہی ایم پی اے نے اس اہم ایشو کے لئے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی لدھیوالہ کی سماجی تنظیمیں اس کی جانب توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ سرکاری فنڈ سے لدھیوالہ کے مرکزی قبرستان کی جنازہ گاہ تعمیر کر کے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔