فارمر ٹریننگ کا آخری مرحلہ یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ
ماہرین پر مشتمل تشکیل ،گندم کے حوالے سے کاشتکاروں کو آگاہی دی جائیگی
تتلے عالی(نامہ نگار )فارمر ٹریننگ پروگرام کا آخری مرحلہ یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ، ماہرین پر مشتمل تشکیل دے دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پونے دو لاکھ ایکڑ سمیت ضلع بھر میں6لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پرگندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کی گئی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار بڑہانے کیلئے محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے نومبر کو فارمرٹریننگ پروگرام کاپہلا مرحلہ شروع کیا گیا جو 30نومبر کو ختم ہوگیا تھا دوسرا مرحلہ یکم دسمبر سے 5جنوری تک جبکہ تیسرا مرحلہ26جنوری سے 28فروری کو ختم ہونے پریکم مارچ سے شروع ہونے والا فارمرٹریننگ پروگرام کا چوتھا وآخری مرحلے کیلئے زرعی ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ دیہاتی علاقوں میں اعلانات کرواکرچھوٹے چھوٹے اجتماعات کا انعقاد اور کسانوں سے الگ الگ ملاقات بھی کریں گی۔ اس سلسلہ میں تتلے عالی اوراس کے نواحی علاقوں میں بھی ٹریننگ پروگرام ہوں گے ۔زرعی ماہرین اجتماعات اور کسانوں سے ملاقات میں ان کو کھاد،پانی،جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب زرعی ادویات کا استعمال،بیماریوں کی پہچان اور ان کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات،متناسب کھادوں کا استعمال بارے آگاہی دیں گی۔