تتلے عالی :دکانداروں نے اشیا کی خود ساختہ قیمتیں مقرر کرلیں
کوئی چیز سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں،روٹی ، نان، گوشت مہنگے داموں فروخت
تتلے عالی(نامہ نگار )دکانداروں نے اشیا ضروریہ کی خود ساختہ قیمتیں مقرر کرلیں۔ رمضان المبارک کے ایام میں شہریوں کو اشیا خورونوش سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورتاجر برادری نے مشترکہ طور پر اشیا ضروریہ کی از سر نو قیمتوں کا تعین کیا ہے لیکن تتلے عالی میں کوئی چیز سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں بلکہ دکانداروں، خوانچہ فروشوں نے خود ساختہ قیمتیں مقرر کرلی ہیں۔تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں دودھ سرکاری نرخوں سے 50روپے لٹر دہی70روپے کلوچھوٹا گوشت600بڑا گوشت 500روپے فی کلو مہنگا فروخت ہو رہا ہے ،پنجابی روٹی7روپے ،پشاوری روٹی اورنان پر 10/10 روپے زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے ، انتظامیہ، پیرا فورس کی مبینہ غفلت کے باعث دالیں، گھی، چینی، سبزی، فروخت ودیگر اشیا کی بھی خودساختہ قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔