افطاری کا سامان لینے جاتے لڑکے سے موٹر سائیکل چھین لی

افطاری کا سامان لینے جاتے لڑکے سے موٹر سائیکل چھین لی

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی، نوشہرہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)افطاری کا سامان لینے جانے والے نوعمر لڑکے سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی،بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے محلہ رڑوالا میں افطاری کیلئے بازار جانے والے ایک نو عمر لڑکے کو نامعلوم نوسرباز نے دھوکہ دہی کا نشانہ بنا کر موٹر سائیکل ہتھیا لی اور موقع سے فرار ہو گیامتاثرہ شہری طارق محمود نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سانول کو افطاری کا سامان خریدنے کے لیے بازار بھیجا تھا کہ راستے میں ایک نامعلوم شخص نے باتوں میں الجھا کر موٹر سائیکل لے لی اور فرار ہو گیا،علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے جس میں ملزم کی حرکات ریکارڈ ہو گئی پولیس نے فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں