گرانفروشی پر مزد 31دکانیں سیل ، 27افراد گرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کر د ئیے ۔۔۔
پرائس کنٹرول، رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم، سہولت بازاروں کے قیام اور مستحق افراد کے لیے دسترخوانوں کے انتظامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔24 فروری کو ضلع بھر میں 2,678 انسپکشنز کی گئیں۔ 175 اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے جن پر 5 لاکھ 87 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں 31 دکانیں سیل اور 27 افراد کو گرفتار کیا گیا۔یکم رمضان سے اب تک مجموعی طور پر 16,720 انسپکشنز کی جا چکی ہیں۔