شہر صفائی ستھرائی کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں :اے سی وزیر آ باد

شہر صفائی ستھرائی کیلئے انتظامیہ سے  تعاون کریں :اے سی وزیر آ باد

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہریوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے اور ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے کیلئے وزیرآباد میں ۔۔۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ اور منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد عامر بشیر نے کی۔ اللہ والا چوک سے نکالی گئی واک میں شہریوں، سماجی شخصیات اور عملے نے شرکت کی۔ واک کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے شہریوں کو پیغام دیا گیا کہ کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں